اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومتی ٹاسک فورس کا مزید 45 آئی پی پیز سے مذاکرات کا آغاز

25 Feb 2025
25 Feb 2025

(ذیشان یوسفزئی) حکومتی ٹاسک فورس کا آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ٹاسک فورس نے 45 مزید آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شروع کر لئے ہیں۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ان آئی پی پیز میں سولر اور ونڈ کے پاور پلانٹس شامل ہیں، ان پلانٹس میں وہ بجلی گھر بھی شامل ہیں جو غیر ملکی فنڈنگ سے بنے ہیں، فارن فنانسنگ والے 23 پلانٹس بھی مذاکرات کا حصہ ہیں، جن بجلی گھروں کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے وہ 2500 میگاواٹ کے حامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت سے 21 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہو گی جس کا فی یونٹ پر 20 پیسے اثر پڑے گا۔

پاور ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار  نے بتایا ہے کہ ان آئی پی پیز کا ریٹرن ان ایکویٹی بھی کم کیا جائے گا، ریٹرن ان ایکویٹی کو 17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد پر لایا جائے گا اور اس کے ساتھ یو ایس انڈکشن والی شرط کو بھی ختم کیا جائے گا، ان آئی پی پیز کو منافع ڈالر کے بجائے روپیہ میں دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان پلانٹس کے زندگیوں کو بھی مد نظر رکھا جائے گا تاکہ وہ سسٹین بھی کر سکیں اور بند نہ ہو جائیں، ان آئی پی پیز میں 36 ونڈ پر چلنے والے اور باقی 9 سولر پلانٹس ہیں، یہ پلانٹس 2013 کے بعد سے ہی لگائے گئے ہیں، حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ جو آئی پی پیز مذاکرات نہیں کرینگے ان کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سرکاری آئی پی پیز  کے ساتھ بات چیت اگلے ہفتے تک فائنل ہو جائے گی ، حکومت 21 سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات کر رہی جس سے 24 ارب روپے کی بچت ہو گی اور بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 27 پیسے کمی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles