اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لالی وڈ کے معروف اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

25 Feb 2025
25 Feb 2025

(لاہور نیوز) لالی وڈ کے معروف اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے، حبیب نے اداکاری، فلم سازی اور ہدایت کاری میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کا اصل نام حبیب الرحمان مگر فلم انڈسٹری میں حبیب کہلائے، اداکار حبیب کا تعلق پٹیالہ کی ایک زمیندار فیملی سے تھا، 1947ء میں ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا، حبیب نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش کیا، بعد ازاں اردو اور فارسی میں بھی ماسٹر ڈگری حاصل کی، وہ سول ایوی ایشن میں بھی ملازم رہے۔

حبیب حادثاتی طور پر فلم انڈسٹری میں آئے لیکن انہیں جلد کامیابی ملی تو اسے مستقل پروفیشن بنا لیا، 1956ء میں پہلی فلم ’’لخت جگر ‘‘ میں ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، ان کی کامیاب فلموں میں آدمی، گمراہ، کالا پانی، ایاز، ماں کے آنسو، اولاد، غزالہ، وقت، دیوداس شامل ہیں۔

اداکار حبیب نے متعدد پنجابی فلموں میں بھی شاندار کردار نبھائے، موج میلہ، بابل دا ویہڑہ، میلہ دو دن دا اور چن شیر ان کی قابل ذکر فلمیں ہیں، حبیب نے دو سندھی فلمیں پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔

اداکار حبیب کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈز سے نوازا گیا، حبیب مختصر علالت کے بعد 25 فروری 2016ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے