
25 Feb 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کہیں ریلیف نہ مل سکا۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں اور ایک پھل کا ریٹ مزید بڑھا دیا گیا۔
مارکیٹ میں پیاز 100 ، ٹماٹر 80 ، لہسن 740 اور ادرک 500 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، ٹینڈے 60 ، آلو 70 اور میتھی 70 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 320 ، درجہ دوم 250، سیب 420 ، امرود 260 ، انار بدانہ 1200 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔
ادھر انتظامیہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی، مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت من مانے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ، قیمت 274 روپے درجن مقرر ہو گئی۔