اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، گورنر سندھ کا دل ٹوٹنے پر ردعمل آگیا

24 Feb 2025
24 Feb 2025

(لاہورنیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے شائقین کی طرح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بھی دل ٹوٹ گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان اور ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی، باولر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارا مزہ کرکرا ہوگیا، چیئرمین پی سی بی نے جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بہترین صلاحیتوں کے حامل بلےبازوں اور جان لڑانے والے فیلڈز کی ضرورت ہے، ایک بار اعلیٰ ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شائقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹیم میچ جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے انعام دیتا۔

خیال رہے کہ دبئی سٹیڈیم میں کھیلےگئے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں 242 رنز کا ہدف بھارت نے 43 اوور میں پورا کرلیا، اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اپنا افتتاحی میچ ہار چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles