اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت پائیدار ترقی کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے: وزیر خزانہ

24 Feb 2025
24 Feb 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے، بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، بینکنگ سیکٹر  نے ٹیکس ادائیگی میں تیل و گیس کے شعبے کو پیچھے چھوڑ دیا، ہم  نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کر کے دیئے۔

انہوں  نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر ملک میں دستاویزی معیشت کے فارمولے پر کام کرتا ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں سے زرعی ٹیکسوں سے متعلق بلوں کی منظوری اہم پیشرفت ہے، آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی عمل جاری ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے، ہر سیکٹر کو ملکی برآمدات میں حصہ ڈالنا ہو گا، سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، حکومت تاجروں کو ہر فورم پر سہولت فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles