اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.15 قیمت فروخت : 39.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.95 قیمت فروخت : 281.45
  • یورو قیمت خرید: 318.48 قیمت فروخت : 319.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.41 قیمت فروخت : 374.08
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.90 قیمت فروخت : 75.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.16
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341100 دس گرام : 292400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 312673 دس گرام : 268031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3374 دس گرام : 2896
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے چھریاں تیز کرلیں،پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

23 Feb 2025
23 Feb 2025

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272روپے ہوگئے ہیں، مٹن کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500  روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیف 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے مل رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت 100سے 300روپے تک بڑھ چکی ہے۔

اس حوالے سے رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles