
22 Feb 2025
(ویب ڈیسک) رمضان المبارک قریب آتے ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے۔
ایک ماہ کے دوران چینی ،گھی ،آئل و دیگر اشیا کی قیمتیں ہوشربا بڑھ گئیں، ایک ماہ کے دوران گھی اور آئل 60 سے 100 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا۔
درجہ اول کا گھی ،آئل 610 سے 615 روپے کلو ،درجہ دوم کا گھی اور آئل 465 روپے کلو میں جبکہ 30 روپے اضافے سے چینی 160 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔