22 Feb 2025
(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے کمیونٹی پٹرولنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس کو ایک کال کریں اور اپنے علاقے میں پولیس کا گشت لگوا لیں، کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس شہریوں کے فیڈبیک سے پٹرولنگ پلان تشکیل دے گی، پولیس کو کی گئی کال کے بعد پولیس پٹرولنگ افسران کو علاقے میں گشت کیلئے روانہ کرے گی۔
پولیس ہاٹ سپاٹ اور پولیس کو دی جانیوالی کال سے ڈیٹا کو منسلک کرکے پٹرولنگ پلان مرتب کیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد ایسے مقامات جہاں پٹرولنگ نہیں ہوتی اس کی اطلاع بھی پولیس کو دی جا سکے گی۔
