اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • یورو قیمت خرید: 317.85 قیمت فروخت : 318.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.41 قیمت فروخت : 181.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.91 قیمت فروخت : 75.05
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.19 قیمت فروخت : 917.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349000 دس گرام : 299300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319914 دس گرام : 274356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2919
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستانیوں نے یو اے ای میں ایک سال میں 8 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایک سال میں 8 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں، سال 2024 میں سب سے زیادہ نئی کاروباری کمپنیاں بنانے والے پاکستانیوں کا نمبر دوسرا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر پاکستانیوں کی 47 ہزار کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، دبئی چمبر آف کامرس میں سب سے زیادہ یعنی ساڑھے 16 ہزار سے زائد بھارتیوں کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

پانچ ہزار تین سو نئی کمپنیاں مصری شہریوں کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہوئیں، 2600 سے زائد برطانوی شہریوں  نے بھی نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔

1718 کمپنیاں عراقی شہریوں کے نام سے رجسٹرڈ ہوئیں، متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال 1314 کمپنیاں ترک شہریوں  نے رجسٹرڈ کرائیں۔

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے، زیادہ پاکستانیوں کا دبئی میں کاروبار کیلئے آنا دونوں ملک کیلئے بہتر ہے، زیادہ سرمایہ کاری ملک کو واپس زیادہ ترسیلات بھیجنے میں مدد دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے