22 Feb 2025
(لاہور نیوز) شدید بڑھتی مہنگائی میں شہری روز مرہ کی اشیا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا۔
پیاز 75 کے بجائے 100 ، ٹماٹر 40 کے بجائے 60 ، لہسن 630 کے بجائے 740 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔
ادھر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار ہے، زندہ برائلر ہول سیل 397، پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر ہو گئی، فارمی انڈے 2 روپے مہنگے ، فی درجن قیمت 272 روپے ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 40 روپے میں دستیاب ہے۔

