اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ای سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ ای سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی، انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں دی گئی، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کوئی چھوٹ نہیں ہوگی۔

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا انکم ٹیکس کی چھوٹ کے نتیجے میں آمدنی میں کمی کی توقع نہیں ہے، کویت کو بھیڑوں، بکروں کی تجارتی برآمد پر پابندی اٹھانے کی سمری مؤخر کردی، وزارت توانائی کیلئے ترقیاتی اخراجات کی مد 6 میں ارب 85 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور سوکار ٹریڈنگ کے ایل این جی معاہدے میں مزید تین سال کی توسیع منظور کر لی گئی، توسیع موسمی طلب کی بنیاد پر ایل این جی کی خریداری کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے