اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملٹی نیشنل کمپنی لوٹے کیمیکل کوریا کا پاکستان سے دستبرداری کا فیصلہ

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(لاہورنیوز) ملٹی نیشنل کمپنی لوٹے کیمیکل کوریا کا پاکستان سے دستبرداری کا فیصلہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کر دیا گیا۔

لوٹے کیمیکلز کارپوریشن (ایل سی سی کوریا) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستانی ذیلی کمپنی میں اپنی مکمل حصص فروخت کرنے کے لیے ایشیا پاک انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور مانٹیج آئل ڈی ایم سی سی کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) پر دستخط کیے ہیں۔

ایل سی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا, نوٹس میں کہا گیا کہ لوٹے کیمیکلز کارپوریشن کمپنی کے تمام شیئرز کو فروخت کی جائے (یعنی 1,135,860,105 شیئرز جو کمپنی کے جاری کردہ اور ادا شدہ سرمایہ کا تقریباً 75.01 فیصد ہیں) جو کہ ایل سی سی کوریا کے کاروباری پورٹ فولیو کی تبدیلی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور ہانگ کانگ میں آپریشنل اثاثے رکھنے والی نجی سرمایہ کاری فرم ایشیا پاک انویسٹمنٹ اور مشرق وسطیٰ کی تیل و گیس کمپنی مونٹیج آئل نے لوٹے کیمیکل پاکستان میں 75.01 فیصد حصص کے لیے بولی لگائی تھی۔

کوریا کی پیرنٹ کمپنی لوٹے کیمیکل کارپوریشن نے اپنے طویل المیعاد وژن سے مطابقت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی یونٹ کو فروخت کے لیے پیش کیا تھا، لیکن کمپنی کے پچھلے دو سودے ناکام ہوچکے ہیں، جو اس وقت 32.1 ارب روپے (تقریباً 115 ملین ڈالر) کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن رکھتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے