اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: انجرڈ فخر زمان آؤٹ، امام الحق قومی ٹیم میں شامل

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(لاہورنیوز) انجری کے باعث فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیّکل کمیٹی نے قومی سکواڈ میں امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی۔

آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیّکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولک شامل ہیں۔فخر زمان کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے نام پر غور کیا جا رہا تھا تاہم اب امام الحق کو فخر زمان کی جگہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی جگہ اوپن کرنے بھی سعود شکیل آئے تھے اور فخر زمان کو بیٹنگ کے لیے چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فخر زمان کے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے کی تصدیق کر دی گئی تھی بعد ازاں پی سی بی نے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ امام الحق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان شاہینز میں شامل تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے