اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: لاہور پولیس کی سکیورٹی اداروں کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں فرضی مشقیں

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ لاہور میں سجنے میں 2 دن باقی، سکیورٹی تیاریاں عروج پر ہیں۔

لاہور پولیس  نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں فرضی مشقیں کیں، آپریشن محفوظ انخلا کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کی گئیں۔

ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ  نے آپریشن محفوظ انخلا مشقوں کو لیڈ کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کے مطابق فرضی مشق میں پولیس، آرمی، رینجر، ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی، بم ڈسپوزل سکواڈ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔

فرضی مشق میں حملے کی صورت میں فوری ردعمل کا عملی نمونہ پیش کیا گیا، فرضی مشق کی مدد سے سکیورٹی پلان کو عملی حالت میں چیک کیا گیا، 10 ہزار افسران و جوان چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے