اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی،چیمپئنز ٹرافی کی شاندار افتتاحی تقریب نے چار چاند لگا دیئے

19 Feb 2025
19 Feb 2025

(لاہورنیوز) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے قبل چیمپئنز ٹرافی کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک فضائیہ کے فلائنگ پاسٹ نے تماشائیوں کے دل موہ لیے۔

میچ کے آغاز سے پہلے پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار فضائی پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا گیا، تاریخی موقع کو یادگار بنانے کیلئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نیشنل سٹیڈیم میں موجود تھی۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے تزئین  و آرائش کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ سے پہلے دونوں ٹیمز کے قومی ترانے پیش کئے گئے، 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

میچ سے قبل تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔شیر دل ٹیم نے بھرپور پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے شاہین بریک کا بھی مظاہرہ کیا، جے ایف 17، ایف 16 اور شیر دل شاہینوں نے پوری قوم کا لہو گرمایا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے افتتاحی شو میں خصوصی مارچ پاسٹ کیا جس نے شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے