18 Feb 2025
(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2909 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
مقامی بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے، 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 308 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 612 روپے میں دستیاب ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، 10 روپے اضافے کے ساتھ 10 گرام چاندی 3260 روپے کی ہو گئی ہے۔
