اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

17 Feb 2025
17 Feb 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق کی کہ عدالتی عملہ  نے صبح باضابطہ طور پر کیس کی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ کیس میں مجموعی طور  پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند جبکہ 7 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے ، گزشتہ سماعت پر آٹھویں گواہ پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جرح کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جیل ٹرائل کی بجائے اوپن ٹرائل کی درخواست بھی عدالت میں دائر ہے ، درخواست میں اوپن ٹرائل کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک توشہ خانہ کیس کی سماعت کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

اوپن ٹرائل کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے