اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1275 افراد گرفتار

16 Feb 2025
16 Feb 2025

(لاہور نیوز) پولیس نے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1275 ملزمان گرفتار کیے جبکہ 1257 مقدمات درج کئے گئے۔

 پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1275 ملزمان گرفتار، 1257 مقدمات درج کئے گئے، 03 لاکھ 86 ہزار 890 پتنگیں، 12850 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد، 975 سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے، صوبائی دارالحکومت میں 374 ملزمان گرفتار، 376 مقدمات درج، 17752پتنگیں، 564 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں ۔ 

ترجمان کے مطابق گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار، 11866 مقدمات درج کیے گئے۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور  نے پولیس افسران کو حکم دیا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں، جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، خونی دھندے میں ملوث افراد کیخلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں، انہوں  نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں تاہم شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے