اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

فلسطین فلسطینیوں کا، اسرائیل ناجائز، دہشتگرد ریاست: حافظ نعیم

16 Feb 2025
16 Feb 2025

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا، اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناقابل قبول، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ریاست مانتی ہے، یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں ناجائز اور غیر قانونی آباد کیا گیا، غیر قانونی اقدام پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس نے الیکشن جیتا ہے، واشنگٹن کو وہ جمہوریت پسند نہیں ، اسرائیل دہشت گردی کر رہا ہے اس کا جواب حماس دے رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کشمیر پر واضح اور ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے، فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات ہوں گے، دنیا بھر سے آنے والے مہمانان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے