اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 15 خوارجی ہلاک، 4 جوان وطن پر قربان ہوگئے

15 Feb 2025
15 Feb 2025

(لاہورنیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ہتھالہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور خوارج میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ہلاک خوارج میں رنگ لیڈر فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقہ میران شاہ میں بھی آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 6 خوارجی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف 3 سپاہیوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔21 سالہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کا تعلق لاہور سے ہے دیگر شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے