اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں میں بک بینک بنانے کے فیصلے کے مطلوبہ نتائج نہ مل سکے

15 Feb 2025
15 Feb 2025

(لاہور نیوز) ایک سال بعد ہی محکمہ سکول ایجوکیشن کی پالیسی فلاپ ہو گئی، سکولوں میں بک بینک بنانے کے فیصلے کے مطلوبہ نتائج نہ مل سکے۔

گزشتہ سال کتابوں کی پرنٹنگ کا بجٹ کم کرنے کیلئے سکولوں میں بک بینک بنانے کا اعلان کیا گیا، پاس ہونے والے طلبہ سے کتابیں لے کر نئے طلبہ کو دینے کا پلان بنایا گیا تھا۔

بک بینک پالیسی کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے رواں سال اس پر عمل درآمد روک دیا گیا، سکول سربراہان کی جانب سے طلبہ کو اس سال ایسی کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔

ہر سال پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد طلبہ کو کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں، اگلا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہونا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن  نے مارچ کے وسط سے کتابیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

سکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کئے بغیر پالیسیوں کا اجرا کر دیا جاتا ہے جو مؤثر ثابت نہیں ہوتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے