15 Feb 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آج لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے لاہور میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے، آئندہ ہفتے شہر میں چالیس فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں، طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو آلودہ فضا سے خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
