15 Feb 2025
(لاہور نیوز) جیل روڈ پر ریس ویو کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار گر گئی ۔
پولیس کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ کام کے دوران پیش آیا تھا، ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ عابد علی، زخمی کی شناخت 32 سالہ جاوید علی کے نام سے ہوئی، دونوں مزدور آپس میں بھائی اورساہیوال کے رہائشی ہیں۔ متوفی کی میت مردہ خانے، جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
