اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینیٹ اجلاس: شیری رحمٰن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ

14 Feb 2025
14 Feb 2025

(لاہور نیوز) سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ! آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب! کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر  نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود انہیں نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف رضا گیلانی احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، اس لئے شیری صاحبہ !آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے۔

اپوزیشن اراکین نے ایوان میں مائیک نہ ملنے پر احتجاج کیا، اپوزیشن کے شور شرابے پر کورم کی نشاندہی کی گئی تو سینیٹ میں کورم نا مکمل ہونے پر اجلاس پیر شام چار بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹرز میڈیا گیلری پہنچے جس میں سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر، عون عباس بپی، راجہ ناصرعباس اور دیگر شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے