14 Feb 2025
(ویب ڈیسک) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے ملزم کو متحدہ عرب امارات( یو اے ای) سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت میاں حسن کمال کے نام سے ہوئی، ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، گرفتار ملزم اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے فلیٹ کی خریداری کیلئے 60 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوا، ملزم فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور سال 2022 سے اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
