اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار

14 Feb 2025
14 Feb 2025

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے میں ایک اور خاتون سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو گئی۔

مقتولہ کی شناخت رمشاء کے نام سے ہوئی جو 2 بچوں کی ماں تھی، اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ رمشاء کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر اُسے زہر دے کر قتل کیا۔

رمشاء کی شادی 4 سال قبل سبزہ زار کے رہائشی عمران کے ساتھ ہوئی تھی، والد جمیل کے مطابق شادی کے بعد سے ہی رمشاء کے سسرالیوں کا رویہ اُس کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا، شوہر عمران، دیور جنید، سسر راشد اور ساس سمیت اہل خانہ نے رمشاء پر تشدد کیا تھا۔

پولیس نے رمشاء کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

والد جمیل کی جانب سے پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست بھی موصول ہو چکی ہے جس میں ساس، سسر، شوہر اور دیور کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس  نے کہا ہے کہ درخواست پر تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے