13 Feb 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو ترکیہ کے صدر طیب اردوان کی جانب سے الیکٹرک کار کا تحفہ دیا گیا ہے۔
ترک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک وہیکل تحفے میں دی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ گاڑی ڈرائیو کی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دیا گیا۔
