شہرکی خبریں
ایک بندے کو ٹارگٹ کرنا غلط، شیر افضل مروت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے: شوکت یوسفزئی
13 Feb 2025
13 Feb 2025
(ویب ڈیسک) شیر افضل مروت کیلئے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی بھی میدان میں آگئے۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرتا ہوں، پارٹی کے اندر ڈسپلن ہر کسی کے لئے ہونا چاہئے، ایک بندے کو ٹارگٹ کرنا غلط ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں عہدے نہیں چاہئیں، ایک عام ورکر کی طرح عزت چاہیے، شیر افضل مروت نڈر اور مشکل وقت کے ساتھی ہیں انہیں ایک موقع دیا جائے، شیر افضل مروت کو نکالنے کے فیصلے سے کارکن مایوس ہوئے۔
