اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی نے تین خط لکھے، ہو سکتا ہے چوتھا بھی لکھیں: سینیٹر علی ظفر

13 Feb 2025
13 Feb 2025

(لاہور نیوز) سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تو بانی پی ٹی آئی نے تین خط لکھے ہیں، ہو سکتا ہے بانی پی ٹی آئی چوتھا خط بھی لکھیں۔

سینیٹر علی ظفر  نے کہا ہے کہ یہ ایک اوپن لیٹر تھا، اوپن لیٹر کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس کا جواب لاجواب آئے، اوپن لیٹر کا مطلب ہے کہ اگر بطور سابق وزیر اعظم کسی چیز میں کوئی خرابی دیکھی ہے تو اس کی نشان دہی کر سکتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ نصیحت بھی کر سکتے ہیں تاکہ اصلاح ہو سکے یہ ان کا حق ہے اور اس کو اوپن خط کہتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس کا کوئی جواب آئے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہو سکتا ہے بانی پی ٹی آئی اب چوتھا خط بھی لکھیں، وہ کسی وقت بھی لکھ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنا کام کر دیا ہے،  سینیٹر علی ظفر  نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، یہ کام ہمارا ہے کہ وزیراعظم پر تنقید کریں اور ان سے جواب مانگیں ہم اپنا کام کریں گے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ایک سابق وزیر اعظم ہیں اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، انہوں  نے حکومت کی ہے انہیں چیزوں کا ادراک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا حق ہے کہ اوپن لیٹر لکھیں، ہماری تاریخ میں بھی بہت سے اوپن لیٹر لکھے گئے، تحریک آزادی میں بھی اوپن لیٹر لکھے گئے یہ اسی کا تسلسل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے