13 Feb 2025
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
24 قیراط فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے کی سطح کو پہلی بار چھو گیا، 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے بڑھ کر پہلی بار 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے ہو گئی۔
ادھر انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالرز بڑھ کر پہلی بار 2913 ڈالرز کا ہو گیا۔
