اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملتان روڈ میں چھاپہ، فنگس زدہ اچار تلف

13 Feb 2025
13 Feb 2025

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان روڈ اور سندر اسٹیٹ میں چھاپے مار کر فنگس زدہ اچار تلف کر دیا۔

لاہور میں صحت دشمن عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپے مار کر 1500 کلو فنگس زدہ اچار، 470 کلو کھلے مضر صحت رنگ اور فلیور تلف کر دیا، گھی آئل یونٹ کی پروڈکشن بند، اچار یونٹ کو 2 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا گھی کا سیمپل فیل ،ایسڈ کی مقدار زیادہ ہونے پر یونٹ کو بند کیا گیا، سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، ایکسپائر کھلے رنگ کا استعمال، کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی، ریکارڈ عدم موجود اور تیار اشیاء زمین پر رکھی پائی گئی۔

عاصم جاوید کا کہنا تھا اشیاء خورونوش کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فوڈ بزنس آپریٹرز مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود ایسے عناصر کی اطلاع 1223 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے