اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

'شاباش گرین شرٹس'، نقوی کی افریقا کیخلاف شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد

13 Feb 2025
13 Feb 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

بدھ کو سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی، نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی، پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کر کے جیت اپنے نام کی، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے