اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بہتری کی ضرورت، چیمپئنز ٹرافی میں غلطی کی گنجائش نہیں: رضوان

13 Feb 2025
13 Feb 2025

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ شاندار جیت پر خوش ہوں، ہدف کافی بڑا تھا لیکن شراکت داری بہترین رہی، چیمپئنز ٹرافی میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔

کپتان قومی ٹیم محمد رضوان نے جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ کھیل ہے، ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے، ٹیم محنت کرتی ہے تو ریکارڈ پر ریکارڈ بنتے رہتے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کلاسن کی اننگ میچ کو 350 تک لے گئی، سٹارٹ ہمیں بہت اچھا ملا تھا، 3 وکٹیں گریں تو سب چیزیں لیول میں آگئیں، 18 اوور تک سکرین نہیں دیکھی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پانچ پانچ اوور کی پلاننگ کی تھی، ایک بار اس دوران بھی پریشر میں آئے مگر بعد میں رزلٹ ہمارے حق میں آیا، یہ اچھا ہوا باؤلنگ کے حوالے سے سوچ بچار بالکل ٹھیک ہے، اس پر ہم نے بات کی ہمیں باؤلنگ میں امپرومنٹ لانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے ماضی میں اتنا سکور کیا ہے کہ ہماری ہر میچ میں توقعات ہیں، بابر برانڈ بن چکا ہے، وہ پریشر لے بھی رہا ہے، قسمت شاید بابر اعظم کا ابھی ساتھ نہیں دے رہی، امید ہے وہ کم بیک کریں گے، ہماری کرکٹ آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ایک ہی جیسی ہے۔

کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ ہمارے پاس آپشن ہیں کہ اوپننگ بیٹرز کون ہوں، صائم کی صورت میں پاکستانی ٹیم کا نقصان ہوا ہے، صائم ایوب فیلڈر بھی اچھا تھا، 8/10 اوورز بھی پورے کھیلتا تھا، بابر اعظم نئی بال اور کنڈیشنز کو سمجھ کر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے