اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا دورہ، وزیر اعظم سے ملاقات

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا دورہ پاکستان، وفد کے ساتھ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی اے ای اے ڈاکٹر رافیل ماریانو گروسی 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، ڈی جی آئی اے ای اے کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی، ڈی جی آئی اے ای اے نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سے مختلف تقاریب میں شرکت کی۔

ڈاکٹر رافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے ملاقات کی، ڈی جی آئی اے ای اے کی "نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کیلئے مواقع‘‘ کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کی۔

ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت حوصلہ افزا ہے، نیوکلیئر سائنسز  نے صحت کے شعبے بالخصوص کینسر کی تشخیص اور علاج میں اہم کردار ادا کیا۔

رافیل ماریانو گروسی نے مزید کہا کہ خواتین کی سائنسی علوم میں شرکت عالمی مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے، ڈی جی آئی اے ای اے نے سینٹر فار انٹر نیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی کا بھی دورہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے