اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسائل ضرور ہیں لیکن یوٹیلیٹی سٹورز بند نہیں کر رہے: رانا تنویر حسین

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسائل ضرور ہیں لیکن ہم یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کر رہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین  نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف میرے لیے قابل احترام ہیں، سیاسی اینگلز سے بے شمار یوٹیلیٹی سٹورز کھلے، اب حالات یہ ہیں کہ گلی محلوں، یونین میں یوٹیلیٹی سٹورز ہیں۔

رانا تنویر حسین  نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں ایک کی جگہ 5 لوگ بھی بھرتی ہوئے، ہم یوٹیلیٹی سٹورز کی ری سٹرکچرنگ کر رہے ہیں، مجھے سفارشات آتی تھیں کہ میرے بندوں کا خیال رکھا جائے، ہم نے ادارے خود سیاسی ڈمپ کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کرنے جا رہے بلکہ اس کا مستقبل بہتر کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے