11 Feb 2025
(ویب ڈیسک) لاہور میں ناصر باغ سے ایک نامعلوم خاتون کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔
مقامی افراد نے خاتون کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 35 سال ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی، شناخت کے لئے فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد تمام حقائق سامنے آئیں گے اور تفتیش کے بعد اس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
