اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیبیا کشتی حادثہ: وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

11 Feb 2025
11 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کیلئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعظم  نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے