اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

10 Feb 2025
10 Feb 2025

(لاہور نیوز) جوڈیشنل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پنور کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیف جسٹس نے ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے جسٹس میاں گل حسن کی تعیناتی کی رائے دی تھی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر  نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر  نے بھی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا جائے، 2 ججز نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

بیرسٹر علی ظفر  نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کا مسئلہ ہے، سینیارٹی کے معاملے پر ہماری درخواست نہیں سنی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے