اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی عرب سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ

10 Feb 2025
10 Feb 2025

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر 3، بھیک مانگنے پر 4 ، منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفروری پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرنے پر ایک ، امارات میں منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 2، پاسپورٹ گمشدگی پر 2 اور جیل قید 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان سے ایک، عراق سے زائد المیعاد قیام پر ایک ، غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوع امیگرینٹ ہونے پر ملائیشیا سے 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر ایک ، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی سمگلنگ کے شبہ میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں  لے کر واپس بھیجا گیا جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے