اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہباز دور میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ

09 Feb 2025
09 Feb 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہبا ز شریف کے ایک سالہ دور اقتدار میں حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم مشعل نے پاکستان میں اصلاحات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گورننس ،معیشت ،سرمایہ کاری اور ماحولیاتی شعبہ میں اصلاحات کی گئیں،رپورٹ میں شہبازشریف دور میں کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مشعل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہباز دور میں وفاقی ملازمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار ملازمین کی کمی کی گئی، حکومتی بورڈز میں 33 فیصد خواتین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا، افراط زر جو مئی 2023 میں 38 فیصد تھا دسمبر 24 میں کم ہو کر 4.1فیصد تک آگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 4.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 37 بلین ڈالر ہو گئے ،پاکستان کلائمنٹ چینج اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ، قومی ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ، تجارتی خسارہ 27 اعشاریہ 4 ارب ڈالر سے کم ہو کر 17 اعشاریہ 5 ارب ڈالر پر آگیا۔

دستاویز کے مطابق پنشن ریفارمز سے آئندہ دس برس میں ایک اعشاریہ 7 ٹریلین روپے کی بچت ہو گی ، شہباز دور میں سمگلنگ اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے