اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

26 نومبر احتجاج کیس: عدالت کا بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے مقدمات کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے 10مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔

سابق خاتون اوّل  نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کر دیا، بشریٰ بی بی نے پولیس کے سوالوں کے جوابات عمران خان سے مشاورت سے مشروط کر دیئے۔

بعد ازاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل شوہر عمران خان اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی اور وکیل سلمان صفدر سے اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی درخواست کی جس پر عدالت نے ایس او پیز کے مطابق بشریٰ بی بی کی عمران خان اور ان کے وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے