07 Feb 2025
(لاہور نیوز) ہیئر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر فرحان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ہیئر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، ملزم فرحان کے قبضے سے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، ملزم نے علاقہ غیر سے آن لائن منشیات منگوا کر لاہور میں بیچنے کا اعتراف بھی کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
