06 Feb 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گرین ٹاؤن سے 2 سگے بھائیوں کو اغواء کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائی عبدالرحمن اور اسد اللہ کی عمریں 13 سے 15 سال کے قریب ہیں، بچوں کے والد الطاف کے بیان پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے آر کے مطابق دونوں بچے گھر سے کھیلنے نکلے تھے جس کے بعد وہ واپس نہیں آئے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے بچوں کی بازیابی کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
