اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: سادہ لوح شہریوں کے فنگر پرنٹس، ڈیٹا چوری کرنیوالا گینگ پکڑا گیا

06 Feb 2025
06 Feb 2025

(لاہور نیوز) سادہ لوح شہریوں کے فنگر پرنٹس اور ڈیٹا چوری کر کے سمیں نکلوانے والا بڑا گینگ پکڑا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور  نے مختلف سیلولر کمپنیز کی فرنچائزز سے 5 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، دوران تفتیش ملزمان  نے مبینہ ملی بھگت سے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کا ڈیٹا خریدنے کا انکشاف کیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان  نے کشمیر، سندھ، کے پی اور پنجاب کے لوگوں کے انگوٹھوں کے نشانات خریدے، ایف آئی اے نے پہلا چھاپہ معروف سیلولر کمپنی کی فرنچائز پر مار کر فرنچائز کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

فرنچائز کے مالک کی نشاندہی پر مزید 4 افراد گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان سے 5 بی وی ایس، 15 سو پیپر فنگر پرنٹس، 1 لیپ ٹاپ اور ایک ایزی پیسہ سکینر بھی برآمد کر لیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی اے کی درخواست پر معاملے کی تحقیقات کیں، دوران تفتیش پتا چلا کے پی ٹی اے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فنگر پرنٹس سے سمیں جاری کی جاتی تھیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز  نے کہا کہ ملزمان سادہ لوح شہریوں کے جعل سازی سے لیے گئے فنگر پرنٹس سے سمیں جاری کرتے تھے، نادرا کے ملازمین سے بھی ڈیٹا کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی، اس سلسے میں جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے