اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 وکلا کو ایڈیشنل جج بنانے کی حتمی منظوری دیدی

06 Feb 2025
06 Feb 2025

(لاہور نیوز) جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 9 وکلا کو ایڈیشنل جج بنانے کی حتمی منظوری دیدی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت دیگر ممبران  نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف جسٹس  نے 9 وکلا کے نام پیش کیے جس کے بعد جوڈیشل کمیشن  نے 9 وکلا کے نام تسلیم کیے جس کے بعد انہیں جج بنانے کی منظوری دیدی گئی۔

حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی ڈوگر، ملک جاوید اقبال وینس، سید احسن رضا کاظمی، محمد جواد ظفر، خالد اسحاق اور سلطان محمود کی بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی کل آسامیوں کی تعداد 60 ہے جبکہ اس وقت 34 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 26 تک پہنچ چکی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں آخری مرتبہ ججز کی خالی آسامیوں پر 13 وکلا کی بطور جج تقرری 7 مئی 2021 کو ہوئی تھی اور اس کے بعد ایک بھی جج کی تقرری نہیں ہو سکی جس سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

ابتدائی طور پر 9 خالی آسامیوں کو پُر کیا گیا ہے جبکہ مزید 16 آسامیوں کو بھی مرحلہ وار پُر کیا جائے گا، نامور وکلا کی بطور ایڈیشنل جج تقرری پر قانونی ماہرین نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے