06 Feb 2025
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیشی سے متعلق درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا، درخواست گزار بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں ضمانت کی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو طلب کر لیا ہے، بشریٰ بی بی کیخلاف درج 31 مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت 8 فروری کو ہو گی۔
