اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس، چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس

06 Feb 2025
06 Feb 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس پر سماعت کی، حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل حارث عظمت عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اس کیس میں اب کچھ رہ گیا ہے؟ جس فیصلے پر نظرثانی چاہ رہے ہیں وہ آرٹیکل 63 اے والے کیس کی بنیاد پر تھا، آرٹیکل 63 اے والا فیصلہ ہی ختم ہوگیا تو اس کیس میں کیا بچا ہے؟

ایڈووکیٹ حارث عظمت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔

اس پر عدالتی عملے نے آگا کیا کہ پرویز الہٰی کو نوٹس جاری ہوا تھا لیکن تعمیل نہیں ہوسکی تھی جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے