06 Feb 2025
(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جارہا تھا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔
