اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.83 قیمت فروخت : 38.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 304.97 قیمت فروخت : 305.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.66 قیمت فروخت : 362.30
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.70 قیمت فروخت : 194.04
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.89 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.62 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.73 قیمت فروخت : 76.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.49 قیمت فروخت : 911.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306300 دس گرام : 262600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 280773 دس گرام : 240715
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3436 دس گرام : 2949
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عالیہ حمزہ کی دعوت پر محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کا اعلان

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہور نیوز) چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی دعوت پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

عالیہ حمزہ کی اسلام آباد میں پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں  نے پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران عالیہ حمزہ نے سربراہ اپوزیشن اتحاد  کو پنجاب میں پارٹی اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکر بھرپور انداز سے نکلیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، مسائل کا حل آئین پر عمل سے ہے۔

دوسری جانب باوثوق ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے محمود خان اچکزئی کو پنجاب کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی، محمود خان اچکزئی نے عالیہ حمزہ کی پنجاب کے احتجاج میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ 8 فروری کے بعد پنجاب کے تمام احتجاجی مظاہروں میں محمود خان اچکزئی بھی شریک ہوں گے، پنجاب میں الائنس کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف مظاہرے کریں گے۔

علاوہ ازیں عالیہ حمزہ  نے بانی چیئرمین کا پیغام بھی محمود خان اچکزئی تک پہنچایا، انہوں  نے چیف آرگنائزر پنجاب  کی تعریف کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles