اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.83 قیمت فروخت : 38.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 304.97 قیمت فروخت : 305.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.66 قیمت فروخت : 362.30
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.70 قیمت فروخت : 194.04
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.89 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.62 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.73 قیمت فروخت : 76.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.49 قیمت فروخت : 911.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306300 دس گرام : 262600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 280773 دس گرام : 240715
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3436 دس گرام : 2949
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا، ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں: جنید اکبر

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، ان کے ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میری اور علی امین گنڈا پور کی اچھی انڈرسٹینڈنگ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے رابطہ کرنا علی امین گنڈا پور کی مجبوری ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ہیں، عمران خان علی امین گنڈا پور پر عدم اعتماد کر دیں تو وہ گھر چلے جائیں گے، وہ بانی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والوں کو کہیں یہ ٹھیک نہیں ہے۔

جنید اکبر  نے کہا کہ جنرل باجوہ کی خواہش نہیں تھی کہ عاصم منیر آرمی چیف بنیں، جنرل باجوہ نے مسلم لیگ (ن) سے ایکسٹینشن لینےکا فیصلہ کیا تھا، ہمارے سارے فیصلے ٹھیک نہیں تھے، ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں، عمران خان آفرز قبول کر لیں تو رہا ہو جائیں گے، مگر وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی  نے کہا کہ چاہتا ہوں ملکی ادارے مضبوط ہوں، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں، اگر آج پارٹی چھوڑتا ہوں تو پچاس بندے بھی میرے ساتھ نہیں ہوں گے جو عمران خان کے ساتھ ہو گا وہی جیتے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں جنید اکبر کا مزید کہنا تھا  بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے